نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں قائمقام چیئرمین کی تعیناتی

May 18, 2025 | 19:44:PM
نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں قائمقام چیئرمین کی تعیناتی
کیپشن: نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کو چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

گریڈ 20 کے افسر کیپٹن (ر) ظفر اقبال ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے انہیں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے چیئرمین کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں 12400 روپے کی کمی ریکارڈ

رپورٹ کے مطابق یہ تعیناتی اتھارٹی ایکٹ 2020ء کے سیکشن دس کے ذیلی سیکشن 6 کے تحت کی گئی ہے۔

کیپٹن (ر) ظفر 3 ماہ یا نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے باقاعدہ چیئرمین کی تقرری تک فرائض نبھاتے رہیں گے۔ 

کیپٹن (ر) ظفر اقبال کوچیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج مل گیا۔

وزیراعظم کی منظوری سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما انتقال کر گئے