سونے کی فی تولہ قیمت میں 12400 روپے کی کمی ریکارڈ

May 18, 2025 | 18:31:PM
 سونے کی فی تولہ قیمت میں 12400 روپے کی کمی ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں ہفتہ وار بنیادوں پر سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی، فی تولہ سونا 12400 روپے اور فی اونس 124 ڈالر سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ ہفتے امریکا اور چین کے درمیان ہونیوالے معاہدے اور ٹیرف میں کمی سمیت عالمی سطح پر ہونیوالی تبدیلیوں کے اثرات سونے کی قیمت پر بھی پڑے،ہفتہ وار بنیادوں پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 12400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور سونے کے نرخ 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر تین لاکھ 38 ہزار 500 روپے پر آگئے،رپورٹ کے مطابق دس گرام سونے کے نرخ میں اس عرصے کے دوران 10 ہزار 631 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 3 لاکھ 840 روپے سے گر کر 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے ہوگئی،عالمی سطح پر فی اونس سونا 124 ڈالر سستا ہوا اور نرخ  3325 ڈالر کی کمی سے 3201 ڈالر پر آگئے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3410 اور دس گرام 2923 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 32.28 ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈے60روپے فی درجن مہنگے، مرغی کا گوشت970روپے فی کلو ہو گیا