گاڑی پر سکریچ ، روہت شرما آپے سے باہر ، بھائی کو سر عام ڈانٹ دیا، ویڈیو وائرل

May 18, 2025 | 13:00:PM
گاڑی پر سکریچ ، روہت شرما آپے سے باہر ، بھائی کو سر عام ڈانٹ دیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گاڑی کو معمولی نقصان پہنچانے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنے چھوٹے بھائی کو سب کے سامنے ڈانٹ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے جمعہ کے روز وانکھیڑے سٹیڈیم میں روہت شرما، سابق بھارتی کپتان اجیت واڈیکر اور بی سی سی آئی کے سابق صدر شرد پوار کے نام سے منسوب سٹینڈز کا افتتاح کیا، اس خاص موقع پر روہت شرما اپنی پوری فیملی کے ساتھ پہنچے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے بعد روہت شرما کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں روہت اپنے بھائی وشال پر غصہ کرتے دکھائی دیے کیونکہ اس نے گاڑی پر ڈینٹ لگا دیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما نے گاڑی پر اسکریچ دیکھ چھوٹے بھائی سے پوچھا یہ کیا ہے جس پر وشال نے جواب دیا کہ ریورس لیتے وقت لگ گئی جس پر بھارتی کپتان نے پوچھا کس سے تو بھائی نے کہا جی مجھ سے جس پر روہت نے غصے سے جواب دیا کہ دماغ کہاں رہتا ہے تیرا؟

 واضح رہے کہ روہت شرما نے گزشتہ برس ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی جبکہ حال ہی میں وہ ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے رواں سال کے شروع میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔