قطر میں 20 مارچ کو عید الفطر کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔یو اے ای، قطر، کویت، بحرین میں عیدالفطرجمعہ 20مارچ کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق قطر میں شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، قطر میں کل 30واں روزہ ہوگا اور عیدالفطر 20مارچ بروز جمعہ کو ہوگی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں شوال کے چاند کی کوئی رویت موصول نہیں ہوئی، وہاں بھی عیدالفطر 20مارچ بروز جمعہ کو ہوگی۔
ترکیہ میں عیدالفطر 20مار چ جمعہ کو ہوگی جبکہ سنگاپور میں عیدالفطر21مارچ ہفتہ کو ہوگی۔
سینٹرل لندن مسجد کے مطابق برطانیہ میں عیدالفطر 20مارچ بروز جمعہ کو ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا