حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا

Mar 18, 2026 | 18:55:PM
حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا
کیپشن: چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)حکومت بلوچستان نے کل  19 مارچ کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق 19 مارچ بروز جمعرات صوبہ بھر میں سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے عیدالفطر پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق 20 اور اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، جمعہ اور ہفتے کو عیدالفطر  کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی، 5 اور 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر میں تعطیلات کا اطلاق ہوگا۔

عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کو 4 چھٹیاں ملیں گی، 22 مارچ  کو اتوار کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی جبکہ 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کی سرکاری چھٹی ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:عید الفطر پر ایک ساتھ 5 چھٹیوں کا اعلان، سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئیں