شوال کا چاند نظر نہیں آیا،سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں عید الفطر 20مارچ بروز جمعہ کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کے مطابق 12مختلف مقامات پر کمیٹیاں چاند کی تلاش میں مصروف رہیں۔تاہم کہیں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
قبل ازیں سعودی سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں سنت پرعمل کرتے ہوئےتمام مسلمانوں سےچاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھے،چاند نظر آنے پر اسکی اطلاع قریبی عدالت کو دے اور اپنی گواہی ریکارڈ کرائے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 18 فروری کو رمضان کا آغاز ہوا،سعودی سپریم کورٹ کو شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ سعودی عرب میں عید الفطر 20مارچ بروز جمعہ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا