جنگ ستمبرکے ہیرواورفضائی سرفروش ایم ایم عالم کی آج13ویں برسی
ان کا7ستمبر1965کودشمن کے پانچ جہازمارگرانے کاریکارڈ کوئی نہیں توڑسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)1965کی جنگ کے ہیروایم ایم عالم کی آج13ویں برسی منائی جارہی ہے،انہوں نےایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے 5 جہازمارگرائے تھے۔
ایم ایم عالم برصغیر کے واحد ایس(ace) پائلٹ تھے،ایس پائلٹ کی اصطلاح اس پائلٹ کے لئے استعمال کی جاتی ہے جس نے کسی جنگ میں دُشمن کے 5 جہازگرائے ہوں،بھارت کے کسی پائلٹ نے5 تودرکنار2 جہازبھی نہیں گرائے جبکہ ہمارے دواور تین جہازگرانے والے پائلٹ بے شُمارہیں۔
ایم ایم عالم کا7ستمبرکوپانچ جہازگرانے کاریکارڈآج تک کوئی نہیں توڑسکا، وہ 6 ستمبر کی شام بھی ایک جہازگراچکے تھے۔
ایم ایم عالم کی ’’ڈاگ فائٹ‘‘کی کہانی کچھ یوں ہے کہ ہلواڑہ سے5 جہازسرگودھا پرحملہ کرنے آرہے تھے اور4 حملہ کرکے واپس جارہے تھے،ان جہازوں نے جس جگہ ایک دوسرے کوکراس کرنا تھا وہاں ایم ایم عالم موجود تھے اور انہوں نے پیچھے سے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ شروع ہوتے ہی سب جہازوں نے ایک طرف ٹرن لے لیا اورایم ایم عالم نے ایک ایک کرکے 5 جہازوں کونشانہ بنادیا۔
ایم ایم عالم بلاشُبہ ایئرفورس کے چند بہترین پائلٹس میں سے تھے اوران کاگنریز اسکوربہت اچھّا تھا،وہ ایف 86 سیبرکے سب سے بہترین پائلٹ تھے۔
ایم ایم عالم بہت دُبلے پتلے اورچھوٹے قدکے انسان تھے اوردیکھ کرلگتا نہیں تھاکہ وہ فائٹرپائلٹ ہیں حالانکہ وہ دُنیا کے بہترین جیٹ فائٹر پائلٹ تھے۔انہوں نے ساری زندگی شادی نہیں کی تھی،اپناذاتی گھر بنایا نہ کبھی کوئی گاڑی خریدی،ان کی ساری تنخواہ غریبوں کی مدد میں ہی خرچ ہوتی تھی،ان کی الماری میں صرف دوتین شلوار قمیض ہوتی تھیں۔
آخری سالوں میں انہوں نے سوٹ پہننا چھوڑدیاتھا،وہ بہت سادہ طبیعت کے مالک تھے لیکن صاحبِ مطالعہ تھے اوردُنیا کی ہر نئی اوراچھّی کتاب چل کران کے پاس پہنچ جاتی تھی یہ کتابیں ہی ان کاکل اثاثہ تھیں ۔