جھونپڑیوں میں آتشزدگی ، چار بہن بھائیوں سمیت 5افراد جھلس کر جاں بحق 

Mar 18, 2022 | 12:08:PM
آتشزدگی
کیپشن: آتشزدگی کے باعث چھونپڑیوں جل کر راکھ ہوگءیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں آتشزدگی کی وجہ سے چار بہن بھائی اور ایک خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شانتی نگرمیں جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 4بچے اورخاتون جھلس کرچل بسے ۔جاں بحق ہونیوالوں میں 9سالہ کامران،11سالہ فرحان،12سالہ صائمہ اور8سالہ طیبہ شامل ہیں۔آگ سے جھلسنے والے بچوںکو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابو پالیا۔آتشزدگی سے 5جھونپڑیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری بھی ساتھ چھوڑ گئے