عوامی ایکشن کمیٹی کے سینئر رہنماؤں اور اس سے منسلک 150افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آزادکشمیر حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے سینئر رہنماؤں اور اس سے منسلک تقریباً 150 متحرک افراد کے نام محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت، اجتماعات میں شرکت، مالی سرگرمیوں اور بعض دیگر امور پر قانون کے مطابق کڑی نگرانی کی جاتی ہے جبکہ متعلقہ تھانوں میں باقاعدہ رپورٹنگ اور سکیورٹی اداروں کی مانیٹرنگ بھی لازم ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 8عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری