پاکستان کے فارن کرنسی ذخائر کے متعلق اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران جنگ کے برے اثرات کے باوجود پاکستان کے فارن کرنسی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ پیش کردی ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ اس ہفتے کجے دوران بھی پاکستان کے فارن ایکشچینج مین خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 12 جون 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 7 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 52 کروڑ 7 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے،
مرکزی بینک کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 22 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کروڈ آئل کی قیمت مزید گر گئی، پاکستان میں پٹرول، ڈیزل 28 فروری سے پہلے والی سطح پر جائیں گے؟