سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی، جانیے فی تولہ کتنے کا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 52 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 70 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 359 روپے پر آ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر پر آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول 225 روپے فی لیٹر!جماعت اسلامی نےبڑا مطالبہ کر دیا