نوشہرہ فیروز:ناشتہ کرتے ہی 3 افراد چل بسے

Jun 18, 2026 | 13:32:PM
 نوشہرہ فیروز:ناشتہ کرتے ہی 3 افراد چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک گھر میں قیامت اس وقت ٹوٹ پڑی جب ناشتہ کرتے ہی ایک ہی خاندان کے تین افراد چل بسے۔

اندرون سندھ میں ضلع نوشہروفیروز کے شہر محراب پور میں صبح کے وقت ایک گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی، جہاں ناشتہ کرتے ہی تین افراد کی موت واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق گھر بھر کے 8 افراد نے جمعرات کی صبح ساتھ مل کر معمول کے مطابق ناشتہ کیا، تاہم ناشتہ کرتے ہی ان سب کی حالت غیر ہو گئی۔

بچے سمیت تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں دو سالہ نہان ملک، 35 سالہ ارشاد ملک اور 25 سالہ احتشام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:گول گپے کھانے سے 19 افراد ہسپتال داخل

ان کے علاوہ پانچ دیگر افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناشتہ کرنے کے بعد مرنے اور حالت خراب ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔

پولیس کے مطابق ناشتے میں کھائی جانے والی اشیا کو تحویل میں لے لیا ہے اور ان کا لیبارٹری معائنہ کرانے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ اموات کی وجہ کیا ہے۔