صدر مملکت کا وزیراعظم ، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو خراج تحسین
فریقین اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد یقینی بنائیں،یہ پائیدار اور جامع امن کی بنیاد ثابت ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ سیدمحسن نقوی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام فریقین اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
صدر پاکستان آصف زرداری نے کہاہے کہ مفاہمتی یادداشت پائیدار اور جامع امن کی بنیاد ثابت ہوگی،انہوں نےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور ایرانی سپریم لیڈر کی قیادت کو بھی سراہاجبکہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو بھی خراج تحسین پیش کیاہے،مفاہمت کے لئے انہوں نے قطر، سعودی عرب، ترکیہ ،مصر، روس اور چین کی معاونت کو بھی سراہاہے۔
صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان نے بحران کے دوران اصولی،متوازن اور تعمیری کردار ادا کیا،پاکستان نے مذاکرات،تحمل اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کی اورتمام فریقوں کے ساتھ رابطہ برقراررکھا۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی انتھک سفارتی کوششوں نے معاہدے کیلئے کردار ادا کیا۔