اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے چھ ناموں کی فہرست پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز جیل حکام کو بھجوائی تھی، ملاقات کی فہرست میں عبد الستار ،شاہد اقبال اورشہزاد بھٹی کا نام بھی شامل ہے۔
بانی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں اقبال خان خٹک ،سید فیض الحسن گیلانی اورسردار فیصل ندیم گورچانی کا نام بھی شامل ہے،ملاقات کی فہرست میں شامل رہنما آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور مشیرِ خزانہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں،مختلف مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں،داہگل ،فیکٹری ناکے ،ماربل فیکٹری ناکے گیٹ نمبر 1 اور 5 پر پولیس کی عارضی پکٹس لگائی گئی ہیں ۔