جمعرات کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک اور بارش جبکہ بیشتر میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر ا ضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:8 شوگر ملزکی ٹیکس چوری پکڑگئی، کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گر م رہنے کی توقع ہے۔تاہم شمال مشرقی اضلاع میں صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/مشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی /وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آن لائن ٹیکسی سروس ’’کریم ‘‘کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان، وجہ بھی بتا دی
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دادؤ، جیکب آباد، نوکنڈی 47، موہنجو داڑو، دال بندین، نواب شاہ، سبی، روہڑی 46، پڈعیدن، حیدرآباد، لاڑکانہ، میر پور خاص، سکھر اور ٹنڈو جام میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انتباہ:
* 19 اور 20 جون کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ۔
- عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ۔
- دن کے دوران خاص طور پر دوپہر اور بعداز دوپہر دھوپ میں کم سے کم نکلیں۔ اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔