ایف بی آر نے 8 شوگر ملزکی ٹیکس چوری پکڑلی

Jun 18, 2025 | 20:38:PM
ایف بی آر نے 8 شوگر ملزکی ٹیکس چوری پکڑلی
کیپشن: ایف بی آر لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے 8 شوگر ملزکی ٹیکس چوری پکڑلی۔ 

ایف بی آر کی جانب سے سکرنڈ شوگر ملز ، چمبر شوگر ملز ،ڈگری شوگر ملز ،جوہر آباد شوگر ملز ،تاندلیانوالہ شوگر ملز ،المعیز شوگر ملز اور طارق کارپوریشن جڑانوالہ شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سکرنڈ شوگر ملز کی 12 سو چینی کی بوریاں ضبط کرلی گئی،چمبر شوگر ملز کی 150 میٹرک ٹن چینی ضبط کر لی گئی،شوگر ملز کی 5 گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی۔ 

ڈگری شوگر ملز کو سیل کر دیا گیا،جوہر آباد شوگر ملز کے گودام کو سیل کردیا گیا ،تاندلیانوالہ شوگر ملز کے ویٹ برج ایریا کو سیل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:18 سے 22جون تک شدید گرمی،این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا