18 تا 22جون تک مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)18 تا 22جون تک جنوبی پنجاب، سندھ، مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں جیکب آباد، دادؤ، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور اور نواب شاہ کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
ادھر جنوبی پنجاب میں بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
اسی طرح مشرقی بلوچستان میں سبی، نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی، اور جعفرآباد میں موسم گرم رہنے اور گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب جنوبی خیبر پختونخوا میں ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے علاقوں میں موسم گرم رہنے اور گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ عوام گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پانی اور مشروبات پئیں، سایہ دار جگہوں پر رہیں۔بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کا خیال رکھیں۔چھوٹے بچوں اور پالتو جانوروں کو کھڑی گاڑیوں میں اکیلا نہ چھوڑیں ۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شدید دھوپ کے اوقات میں بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں، اگر دھوپ میں نکلنا نہایت ضروری ہو تو ضروری حفاظتی اقداما ت یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق لیگی خاتون ایم پی اے کینسر کے مرض میں مبتلا،وزیراعلیٰ مریم نواز سے بڑی اپیل کردی