سابق لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید انور) سابق لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سلطانہ شاہین گلے کے کینسر کا شکار ہوگئیں،سلطانہ شاہین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب سرکاری سطح پر علاج کروائیں، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ساری زندگی پارٹی کے پرچم تلے گزاری،پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تاحال پارٹی میں سے کسی سینیئر رہنما نے عیادت نہیں کی۔
یاد رہے کہ سلطانہ شاہین مسلم لیگ ن ملتان خواتین ونگ کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات رات 10 بجے ہوگی