آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔
آن لائن ٹیکس سروس کریم نے پاکستان میں 10 سال تک آپریشن جاری رکھا،آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کریم کمپنی کے سی ای او مدثر شیخہ نے اپنی لنکڈ اِن پوسٹ میں اعلان کردیا،سی ای او کریم کاکہنا تھا کہ انتہائی افسوس سے کہہ رہا ہوں 18 جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے جارہی ہے،یہ فیصلہ انتہائی مشکل تھا
سی ای او کریم مدثر شیخہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مسابقت اور عالمی سرمایہ کاری کے چیلنجز کے باعث محفوظ اور قابلِ اعتماد سروس مہیا کرنا ممکن نہیں رہا۔
یا درہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے سال 2015 میں پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کیا تھا،آن لائن کریم سروس نے بہت جلد عوام میں مقبولیت حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا