پرو ویمن لاز اور پنجاب ڈومیسٹک ورکرایکٹ کے موضوع پر آگاہی سیشن

Jun 18, 2025 | 15:47:PM
پرو ویمن لاز اور پنجاب ڈومیسٹک ورکرایکٹ کے موضوع پر آگاہی سیشن
کیپشن: پرو ویمن لاز اور پنجاب ڈومیسٹک ورکر ایکٹ 2019ء کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈومیسٹک ورکرڈے،گھریلو ملازمین کے بین الاقوامی دن کے حوالے سےلاہور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور کریسچن سٹڈی سنٹر (CSC)  تنظیم نے ملکر پرو ویمن لاز اور پنجاب ڈومیسٹک ورکر ایکٹ 2019ء کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن ویمن ڈویلپمنٹ آفس میں منعقد کیا۔

 آگاہی سیشن میں 50 کے قریب خواتین ورکرز، جرنلسٹ، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور ڈومیسٹک ورکرز یونین کے نمائندوں نے شرکت کی، ٹرینر ویمن ڈویلپمنٹ نے سیکرٹری پارلیمانی امور سعدیہ تیمور فوکل پرسن سی ایم پنجاب کی ڈائریکشن میں شرکاء کو بریفننگ دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے عورتوں اور بچوں کیلئے خصوصی عملی اقدامات بارے شرکاء کو آگاہی دی۔

شرکاء نے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا اور گھریلو ملازمین کے قانون کے نفاذ، ڈومیسٹک ورکرز کی رجسٹریشن اور بچہ ورکر کی عمر 15 سال سے بڑھانے کی پرزور سفارش کی، سی ایس سی تنظیم کے باصر نیر اور مس وجاہت نے شرکاء اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے مزید سیشن منعقد کروانے کی استدعا کی۔