نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دیں گے: مریم نواز

Jun 18, 2025 | 11:50:AM
 نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دیں گے: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24  نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ معاشرے  میں تقسیم، انتشار اور تشدد کی بڑی وجہ نفرت انگیز تقاریر ہیں، جو ایسے منفی عناصر کو جنم دیتی ہیں۔

نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔ نفرت انگیز تقاریرکا زہر  معاشروں میں تقسیم، انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز  تقاریر کسی ایک فرد پر حملہ نہیں ہوتیں، یہ انسانیت کے ضمیر پر وار ہوتی ہیں۔ اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے۔  مسلمانوں کی شناخت، مساجد اور گھروں کو نفرت کا ہدف بنایا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:جوئے کی تشہیر، کرکٹرز اداکارہ سمیت بڑی مشکل میں پھنس گئے

مریم نواز نے کہا کہ نفرت  کی روش امنِ عالم کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے۔ عالمی برادری  آزادیِ اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ کرے۔ کسی کو بھی نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں محبت، برداشت اور احترام کو فروغ دیں گے ۔