ایران نے اپنے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کا کیوں کہہ دیا؟

Jun 18, 2025 | 11:22:AM
ایران نے اپنے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کا کیوں کہہ دیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران نے اپنے شہریوں سے دنیا کی سب سے بڑے میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایپلیکیشن ڈیلیٹ کرنے کی اپیل کر دی.

ایران نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے سمارٹ فونز سے واٹس ایپ کو ہٹا دیں، پیغام میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے شہریوں کی معلومات اکٹھی کرکے اسرائیل کو بھجوائے جانے کا خدشہ ہے، تاہم اس الزام کے حق میں کوئی واضح ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ یہ غلط اطلاعات ہماری سروس کو بند کرنے کے لیے بہانہ ہے، واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا استعمال کرتی ہے، جس سے پیغام صرف بھیجنے والے اور وصول کرنے والے کے درمیان رہتا ہے اور کوئی تیسرا فریق اس پیغام کو پڑھ نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: یکم محرم الحرام پر سرکاری تعطیل کا اعلان

ایران میں سوشل میڈیا ایپس پر ماضی میں پابندی عائد کی گئی ہے، واٹس ایپ اور گوگل پلے کو 2022 میں اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب ایک نوجوان خاتون کی پولیس حراست میں موت کے بعد ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تھے، تاہم 2023 کے آخر میں ان تک رسائی بحال کر دی گئی تھی۔