متحدہ عرب امارات کا یکم محرم الحرام پر سرکاری تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے سرکاری شعبے کے ملازمین کیلئے نئے ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم کو تعطیل کا اعلان کر دیا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 27 جون بروز جمعہ کو اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (ایف اے ایچ آر) کے اعلان کا اطلاق پبلک سیکٹر کے ملازمین پر ہوگا، جس کے باعث انہیں ہفتہ اتوار کے ساتھ 3 دن کی طویل چھٹیاں ملیں گی۔
رپورٹ کے مطابق 30 جون بروز پیر سے دفاتر میں معمول کے اوقات کار دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر اہل خانہ سمیت کہاں منتقل؟,ابتک کی اہم خبر سامنے آ گئی
خیال رہے کہ اسلامی کیلنڈر قمری مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے اور نئے سال کا آغاز ماہ محرم کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے۔