ارشد ندیم  کو ٹانگ کی تکلیف، فن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہیں کرینگے

Jun 18, 2024 | 15:37:PM
ارشد ندیم  کو ٹانگ کی تکلیف، فن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہیں کرینگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ارشد ندیم  کو ٹانگ کی تکلیف ،اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم فن لینڈ میں ہونے والے ایونٹس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ارشد ندیم لاہور میں ٹریننگ کے دوران ٹانگ کی تکلیف کاشکار ہو گئے تھے، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ ارشد ندیم فِن لینڈ میں ہونے والے ایونٹس میں شرکت نہیں کریں گے۔ 

فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ جہاں کے مطابق ارشد ندیم کو اولمپکس سے قبل انجریز سے محفوظ رکھنے کیلئے پلان ترتیب دیا ہے، جولائی میں ارشد ندیم پیرس میں ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے, اس طرح پیرس اولمپکس سے قبل ان کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ فِن لینڈ کے ایونٹس کے لیے ویزا تاخیر سے ملا جس کی وجہ سے وقت بہت کم تھا، عید کی تعطیلات کی وجہ سے مسائل کا سامنا تھا اور اس کی وجہ سے فِن لینڈ میں ارشد ندیم کے لیے موسم سے ہم آہنگ ہونے کا موقع بھی نہیں تھا،شاہ جہاں کا کہنا ہے کہ لاہور کے گرم موسم میں ٹریننگ کی وجہ سے ارشد ندیم کو فٹنس مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا، فٹنس ایونٹس میں عدم شرکت کا سبب نہیں ہے، ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس کیلئے فٹ رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ فن لینڈ میں پہلا ایونٹ آج شیڈولڈ تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو لاہور میں ٹریننگ کے دوران پنڈلی میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھاجس کی وجہ سے اب وہ احتیاطی طور پر چند روز آرام کریں گے۔