مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Jun 18, 2023 | 18:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) جمعیت علمائے اسلام(ف)  اور پی ڈی ایم  سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان  (ڈی آئی خان )میں میگا پروجیکٹس  کا افتتاح   کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان  سٹی پہنچے ، مولانا فضل الرحمان کے  ہمراہ مولانا وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود  اور مولانا عبید الرحمن  بھی تھے، مولانا فضل الرحمن نے  ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میں مفتی محمود چوک سے قریشی موڑ تک بائی پاس روڈ اور قریشی موڑ سے مریالی موڑ تک یونیورسٹی روڈ اور قریشی موڑ سے  رمک تک انڈس ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں تیز ہوا اور آندھی سےحادثات ، 17 افراد زخمی