گجرات؛ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار عثمان افضل 2 کزنز سمیت اغوا

Jun 18, 2023 | 01:06:AM
گجرات؛ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار عثمان افضل 2 کزنز سمیت اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک عثمان افضل کو دوکزنز  سمیت 2 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گجرات کےگاؤں دھول سرائے سے 16 ملزمان نے سیکرٹری بارملک عثمان افضل، کزن عمران ریاض، فرحان ریاض کو اغواء کر لیا، ملزمان نے ڈیرے پر بہانے سے بلا کر دونوں گاڑیاں بھی چھین لی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے ورثا سے مغویان کی رہائی کے بدلے 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ 

تھانہ رحمانیہ میں سیکرٹری بار ملک عثمان کے کزن خرم صدیق ایڈووکیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 4 نامزد جہانگیر ،عامر رضا،سیدحسن شاہ، راجہ صفدر ،12 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔ 

پولیس اغواء کاروں کے سامنے بے بس تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی۔