پارٹی میں جس کا جو مینڈیٹ ہے اس حوالے سے کوئی مداخلت نہیں کرسکتا،نیازاللہ نیازی

شوگر سکینڈل پر عبداللہ گل کی کڑی تنقید: ’’کون سی حکومت نے چینی مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا؟‘‘

Jul 18, 2025 | 21:21:PM
پارٹی میں جس کا جو مینڈیٹ ہے اس حوالے سے کوئی مداخلت نہیں کرسکتا،نیازاللہ نیازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں کرپشن کسی صورت نہیں ہونی چاہئے اور پیسے کا استعمال بند ہونا چاہئے۔

24نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللہ نیازی کاکہنا تھا کہ سینیٹ کی ٹکٹوں کے حوالے سے پارٹی ہمیشہ متفقہ فیصلہ کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں جس کا جو مینڈیٹ ہے، اس حوالے سے وہ کوئی مداخلت نہیں کر سکتے۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں سینئر تجزیہ کار عبداللہ گل نے شوگر سکینڈل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کسی کابینہ، کسی حکومت یا کسی ملک نے چینی مافیا کے گرد واقعی میں گھیرا تنگ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو کوئی سزا نہیں ہوئی اور انہوں نے سوال اٹھایا کہ پچھلی تحقیقاتی کمیٹیوں کابھی آخر کیا نتیجہ نکلا؟

عبداللہ گل نے مزید کہا کہ حکومت کی اپنی صفوں میں یہ مافیا موجود ہے اور صرف مافیا نہیں بلکہ ’’یہ تو بدمعاشیاں ہیں‘‘۔

دیگر کیٹیگریز: ضرور پڑھئے - انٹرویوز
ٹیگز: