پنجاب پولیس نے مظفرگڑھ کے کچے میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

Jul 18, 2025 | 20:54:PM
پنجاب پولیس نے مظفرگڑھ کے کچے میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس نے مظفرگڑھ کے کچے میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس مظفرگڑھ نے کچہ آپریشن علی پور میں کارروائی کی، کچہ ڈکیت گینگ نے 100 چھینے گئے جانوروں سمیت خود کو سرنڈر کردیا،ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں میں قلندر بوسن، اللہ نواز بوسن، شہزاد بوس، فیض رسول بوسن اور ساجد بوسن شامل  ہیں۔

ترجمان کاکہناتھا کہ مظفرگڑھ پولیس کے ساتھ ایک ہفتہ شدید مقابلے، مزاحمت میں ناکامی کے بعد کچہ گینگ نے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کیا،ابتدائی طور گینگ کے 5اہم کارندوں نے اسلحہ سمیت خود کو سرنڈر کیا،گینگ ممبران نے جرائم کی دنیا سے توبہ بھی کر لی،گینگ ممبران نے 4 کلاشنکوف، 02 ریپیٹر بھی پولیس کے حوالے کر دیئے۔

 ترجمان کاکہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں پر دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسے درجنوں مقدمات درج ہیں، ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان خان نے بازیاب 100 مویشی مڈ سونہارے شاہ میں اصل مالکان کے حوالے کر دیئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز کے خلاف شاندار کامیابی پر مظفرگڑھ پولیس کو شاباش دی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: