یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی رضاکارانہ علیحدگی سکیم، وزارت خزانہ نے اعتراض اٹھادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ملازمین کی رضاکارانہ علیحدگی سکیم پر عملدرآمد کے لئے وزارت خزانہ سے 29 ارب روپے مانگ لیے۔
دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجزاورعارضی ملازمین کی تعداد 6204 ہے، مستقل ملازمین کو شامل کرکے مجموعی تعداد 11 ہزار 421 بن جاتی ہے، 5217 مستقل ملازمین کو ادائیگیوں کیلئے 22 ارب 84 کروڑ روپے درکار ہوں گے جبکہ عارضی اور ڈیلی ویجرز ملازمین کو 6 ارب 33 کروڑ روپے دینے پڑیں گے۔
وزارت خزانہ نے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجرز ملازمین کو پیکج دینے پر اعتراض کرکے پیکج دوبارہ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد نظرثانی شدہ پیکج آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت صنعت کی سربراہی میں کمیٹی نظرثانی پیکج تیار کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں سے خراب میٹرزکی تعدادمیں ریکارڈاضافہ،ڈیفیکٹوکوڈلگادیاگیا
یاد رہے کہ حکومت نے 10 جولائی سے یوٹیلیٹی سٹورز کے ویئر ہاؤسز خالی کرنے کا حکم دیا تھا مگر ملازمین نے حکومت سے تحریری معاہدے تک ویئر ہاؤسز خالی کرنے سے انکار کردیاتھا، ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ویئر ہاؤسز میں 6 ارب روپے کا سامان پڑا ہے۔