بارشوں سے خراب میٹرزکی تعدادمیں ریکارڈاضافہ،ڈیفیکٹوکوڈلگادیاگیا

Jul 18, 2025 | 12:30:PM
بارشوں سے خراب میٹرزکی تعدادمیں ریکارڈاضافہ،ڈیفیکٹوکوڈلگادیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپراء)مون سون کی بارشوں سے بجلی کے میٹرز خراب اور جلنے کی شرح میں اضافہ ہونے لگا،لیسکو کے 37 ہزار سے زائد سنگل اور تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا دیا گیا۔
لاہورمیں ہونیوالی بارشوں سے جلنے اور خراب بجلی کے میٹرز کی شرح میں اضافہ ہونے لگاہے اورلیسکو میں خراب ہونیوالے میٹرز کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے،مون سون سیزن میں صارفین کے سنگل اور تھری فیز میٹرز کے جلنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی میں خراب ہونیوالے سنگل فیز میٹرز کی تعداد 36 ہزار اور تھری فیز میٹرز کی تعداد 2 ہزار 500 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے 200 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر
 آئندہ ماہ کے بلنگ سائیکل میں خراب میٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ ہو جائیگااورحالیہ بارشوں سے خراب ہونیوالے میٹرز کو موجودہ بلنگ سائیکل میں ڈیفیکٹو کوڈ لگادیا جائیگاجس کے بعد صارفین سے اوسط بلز وصول کئے جائیں گے۔