پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی درخت کی دو شاخیں ہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی درخت کی 2 شاخیں ہیں۔
بنگلہ دیش سے صنعتی کلسٹرز اور ڈیجیٹل اپ سکلنگ پروگرامز میں اشتراک کا خیرمقدم کیا جائیگا۔
پنجاب اور بنگلہ دیش کے مابین فوڈ سیکیورٹی اور زراعت میں وسیع تعاون کی گنجائش ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون، باہمی تجارت، صنعت اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کی موجودگی میں سی سی ڈی بنانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ لاہور ہائیکورٹ
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی درخت کی 2 شاخیں ہیں، ہماری جڑیں مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں پیوست ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی گارمنٹس اور مائیکرو فنانس میں کامیابی قابل تقلید ہے۔
بنگلہ دیش وویمن کی ورک فورس میں کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
بنگلہ دیش سے صنعتی کلسٹرز اور ڈیجیٹل اپ اسکلنگ پروگرامز میں اشتراک کا خیرمقدم کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بنگلہ دیش کے مابین فوڈ سیکیورٹی اور زراعت میں وسیع تعاون کی گنجائش ہے۔
پنجاب جنوری 2025ء میں بنگلہ دیش کو 50 ہزار ٹن معیاری چاول برآمد کرچکا ہے۔
، پنجاب فارما اور میڈیکل ڈیوائسز کیلئے بنگلہ دیش کو عالمی معیار کی لیبارٹریز اور سرجیکل برآمدات کا موقع فراہم کرسکتا ہے۔
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاحی اقدامات اور ڈویلپمنٹ کو سراہا۔