سرکاری ملازمین کے لئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان میں سرکاری ملازمین کیلئے 2025 کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی گئی۔
محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، بی پی ایس ون سے 22 تک بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گا، ان ملازمین کو الاؤنس نہیں دیا جائے گا جو بیرون ملک پوسٹنگ یا ڈیپوٹیشن پر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:قصہ ہی ختم!افغانیوں کی خیرنہیں،بڑی خبر پاکستان میں پیداہوئےافغانیوں کامستقبل کیا؟سینئرتجزیہ کارسلیم بخاری کے انکشافات
بلوچستان کے محکمہ خزانہ کی جانب سے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ الاؤنس کا خرچ بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔