دو اچھے لوگ ہمیشہ ساتھ نہیں رہ سکتے: کرن خان کا طلاق سے متعلق انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور میزبان کرن خان نے پہلی مرتبہ اپنی طلاق سے متعلق انکشاف کردیا۔
کرن خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میںشرکت کی جہاں پہلی بار اپنی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کی، انہوں نے نہ صرف ذاتی تجربات بلکہ طلاق کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات پر بھی خیالات کا اظہار کیا۔
کرن خان نے کہا کہ اُن کی پہلی شادی ختم ضرور ہوئی لیکن اس کی کوئی منفی وجہ نہیں تھی، انہوں نے کبھی اپنے سابق شوہر کے بارے میں کوئی الزام تراشی یا منفی بات نہیں کی،میرا سابق شوہر ایک اچھا انسان تھا، لیکن کبھی کبھی دو اچھے لوگ بھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔
کرن خان نے مزید بتایا کہ اُن دونوں کی شخصیات مختلف تھیں، مگر علیحدگی کے عمل کو دونوں نے اچھی طرح سے سنبھالا۔
یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر قتل کیس میں ایک کے بعد ایک انکشاف ہونے لگا
کرن خان نے اپنے سابق شوہر اور ان کے اہل خانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو دونوں طرف سے محبت اور مثبت ماحول ملا، جس کی وجہ سے اُس کی پرورش پُرسکون طریقے سے ہوئی۔
اداکارہ کرن خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔