پی ٹی آئی کی اکثریت عمران خان کے ساتھ نہیں ہے،حسن مرتضیٰ

Jul 18, 2025 | 00:08:AM
پی ٹی آئی کی اکثریت عمران خان کے ساتھ نہیں ہے،حسن مرتضیٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اکثریت بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں اور عہدوں کی بندر بانٹ میں لگی ہوئی ہے ۔ 

24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام’ گونج مسعود رضا کے ساتھ ‘میں پی ٹی آئی کی اندرونی مشکلات پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت بانی کے ساتھ نہیں ہے اور نہ ہی وہ ان کی رہائی چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر بھروسہ کرنا مشکل ہے کیونکہ وہ یو ٹرن لینے کو اچھا سمجھتے تھےاس لیے اب جو لوگ ان سے مل کے آتے ہیں وہ الگ الگ بیان دیتے ہیں۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف اظہر صدیق نے کہا کہ کم لوگوں کو بانی سے ملنے دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی بات کی تصدیق مشکل ہے،اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا جماعت میں رابطوں میں شدید مشکلا ت ہیں۔

پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک کلٹ ہے اس لیے وہ اپوزیشن کا کردار ٹھیک طو ر سے ادا نہیں کر رہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف دوسری جماعتوں پر بھروسہ نہیں کرتی جس کی وجہ سے وہ اکیلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے پاکستان دورے پر کچھ حتمی نہیں کہا جاسکتا، ماجد نظامی