ٹرمپ کے پاکستان دورے پر کچھ حتمی نہیں کہا جاسکتا، ماجد نظامی
سینیٹ الیکشن پر بیک ڈور رابطے جاری، پی ٹی آئی کا احتجاج وقتی طور پر مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینئر تجزیہ کار ماجد نظامی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان دورے پر کچھ حتمی نہیں کہا جاسکتا۔
24نیوز کے پروگرام ’’دستک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ماجد نظامی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ پاکستان دورے کے حوالے سے فی الحال کچھ بھی حتمی کہنا مشکل ہے,ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے کے دوران یا اس کے بعد پاکستان بھی آئیں، مگر اس پر حتمی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان رابطوں سے متعلق سوال پر ماجد نظامی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے تناظر میں بیک ڈور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ممکن ہے کہ معاملہ ووٹنگ سے پہلے ہی طے پا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بڑی حکمت سے 5 اگست کے احتجاج کو نوے روز کے بعد تک مؤخر کیا ہے جبکہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر سیاسی حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پھر احتجاج کی طرف جانا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے احتجاج کا حکومت پر زیادہ اثر نہیں ہوگا، اصل فرق تب پڑے گا اگر پنجاب سے تحریک کا آغاز ہو۔ اگر ایسا نہ ہوا تو قانون سازیوں کے بعد نومبر غیر اہم ہوجائے گا۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر مغل کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا واضح پیغام ہے کہ مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہوں گے اور اسی تناظر میں پارٹی کی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں ووٹ ڈالنے کے اہل افراد کی عمر 16 سال کرنے کا منصوبہ پیش