کراچی میں بھارتی کورونا وائرس زور پکڑنے لگا

Jul 18, 2021 | 20:29:PM
کراچی میں بھارتی کورونا وائرس زور پکڑنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم (ڈیلٹا ویرینٹ) زور پکڑنے لگی ہے۔
مثبت رپورٹ ہونے والے کیسز میں منتخب 90 نمونوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں سے 83 مریضوں میں ڈیلٹا ویرینٹ پایا گیا۔حکام نے عوام کو خبردار کیا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے جتنے زیادہ کیس بڑھیں گے اتنی ہی زیادہ اموات کا خدشہ ہے۔ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو عید کے بعد صورتحال تشویشناک ہو سکتی ہے۔
حکام کے مطابق کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے ہسپتالوں پر بھی دباو¿ بڑھنے لگا، سول ہسپتال کراچی میں شیڈول آپریشنز ملتوی کردیئے گئے۔
حکام کے مطابق کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کے مثبت کیسز کی شرح 92 فیصد ہوچکی ہے، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ڈیلٹا ویئرئنٹ کی وجہ سے سول ہسپتال کراچی نے سرجیکل آپریشن بند کر دیئے۔روزانہ درجنوں آپریشنز ملتوی کئے جارہے ہیں، مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 گنا بڑھ گئی۔حکام کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے جتنے زیادہ کیسز بڑھیں گے اتنی ہی زیادہ اموات کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا نے مزید 21 افراد کی جان لے لی، کیسز کی مثبت شرح5.34فیصد