ٹھنڈی ہوائیں۔۔بارشیں۔۔محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

Jul 18, 2021 | 13:15:PM
ٹھنڈی ہوائیں۔۔بارشیں۔۔محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
کیپشن: موسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورمیں گرمی راج برقرار، آج بھی پارہ 42 تک جانے کا امکان ہےتاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں بارش  کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

 بارشیں برسانے والا سسٹم آج رات پنجاب پہنچے گاجبکہ عید قربان پر بھی بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں موسم اچھا رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ شہر قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود  ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائدکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔اسلام آباد میں رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: چکن پھر سستا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے