چکن پھر سستا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے

Jul 18, 2021 | 10:08:AM
چکن پھر سستا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں  مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5روپے فی کلو کمی  کر دی گئی۔مرغی کا گوشت212 سے کم ہو کر207 روپے فی کلو ہو گیا،زندہ مرغی کا تھوک ریٹ135، پرچون ریٹ143 روپے کلو مقر ر کیا گیا۔فارمی انڈوں کا 160 روپے فی درجن ہی نرخ نامہ برقرار ہے۔ گزشتہ روز بھی برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 17 روپے فی کلو کمی کردی گئی تھی جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 229 روپے سے کم کرکے 212 روپے فی کلو  ہوگیا اور آج پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5روپے فی کلو کمی  کر دی گئی ۔

 یہ بھی پڑھیں: کورونا نے مزید 21 افراد کی جان لے لی، کیسز  کی مثبت شرح5.34فیصد