طالبان  قندھار میں داخل، افغان حکومت نے کرفیو  لگا دیا

Jul 18, 2021 | 09:59:AM
طالبان  قندھار میں داخل، افغان حکومت نے کرفیو  لگا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان شدید مزاحمت کے بعد قندھار شہر کی حدود میں داخل ہو گئے۔ افغان حکومت نے قندھار جیل میں قید طالبان کو ہنگامی طور پر کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان شدید لڑائی کے بعد قندھار میں داخل ہو گئے ہیں۔ افغان حکومت نے قندھار میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے اور ٹیلیفون سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر قندھار نے کہاتھا کہ سیاسی طور پر طالبان قندھار شہر پر قابض ہو چکے ہیں تاہم ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور کابل میں بیٹھے جن افراد نے طالبان کا ساتھ دیا ہے جلد ان کے نام منظر عام پر لاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کو کس اداکار کی نئی فلم بے حد پسند آ گئی۔۔؟