شاہ رخ خان کو کس اداکار کی نئی فلم بے حد پسند آ گئی۔۔؟

Jul 18, 2021 | 09:21:AM
شاہ رخ خان کو کس اداکار کی نئی فلم بے حد پسند آ گئی۔۔؟
کیپشن:  اداکار شاہ رخ خان اورفرحان اختر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شاہ رخ خان کو فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘بے حد پسند آئی ہے۔ شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کے سکرین رائٹر جاوید اختر کے بیٹے اداکار فرحان اختر کو اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈھیر ساری مبارکباد دی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرحان اختر کی فلم 'طوفان' 16 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 'ایمیزون پرائم ویڈیو' پر ریلیزکی گئی ہے۔اس فلم میں فرحان اختر ، مرنال ٹھاکر اور پریش راول اہم کرداروں میں ہیں۔فلم کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرہ ہیں۔شاہ رخ نے فلم طوفان اور فرحان اختر کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے فرحان کی فلم 'طوفان' کا ریویو کرتے ہوئے لکھا ہے "میرے دوست فرحان اختر اور راکیش اوم پرکاش مہرہ کو ان کی نئی فلم 'طوفان' کے لئے بہت بہت مبارکباد۔کچھ دن قبل مجھے یہ فلم دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔یہ فلم انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔فلم کے بارے میں میرا تجزیہ یہی ہے کہ ہم سبھی کو 'طوفان' جیسی فلم بنانے کی کوشش کرنی چاہئے اورایسی فلمیں زیادہ سے زیادہ بننی چاہیئں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا نے مزید 21 افراد کی جان لے لی، کیسز  کی مثبت شرح5.34فیصد