کہتے ہیں امن لانا ہے، سب پر پرچے کروائے تاکہ امن کا آغاز ہو : دانیال عزیز

Jan 18, 2024 | 20:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما دانیال عزیز نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کہتے ہیں امن لانا ہے سب پر پرچے کروائے تاکہ امن کا آغاز ہو۔

سابق لیگی رہنما دانیال عزیز نے این اے  75 نارووال میں الیکشن کمپین کے  دوران احسن اقبال پر شدید تنقید کی، انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں امن لانا ہے سب پر پرچے کروائے تاکہ امن کا آغاز ہو، یہ جو مہنگائی کھا گئی ہے ہم سب کو ؟ ہر گھر میں چولہے پر لڑائی ہو رہی ہے، امن کہا سے آئے گا گھر گھر لڑائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا لیہ میں جلسہ منسوخ، وجہ بھی سامنے آ گئی

دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ دودھ، انڈہ، آٹا نہیں ہے، بچوں کی فیس نہیں ہے، احسن اقبال صاحب یہ آپ کا ابتدائی تحفہ ہے 25 کروڑ عوام کو پورے پاکستان میں، یہ کارگردگی ہے آپ کی ؟