پاکستان اسٹیل میں بجلی بحال نہ ہوسکی

Jan 18, 2024 | 13:03:PM
پاکستان اسٹیل میں بجلی کا  بریک ڈاون دو روز بعد بھی پاکستان اسٹیل میں بجلی بحال نہ ہوسکی ذرائع پاکستان اسٹیل کے مطابق تین سے چار جگہ پر جمپر اور کنڈیکٹر کا ایشو ہوا ہے  دو روز سےاسٹیل ٹاون اور گلشن حدید فیز ون میں بجلی کی فراہمی معطل ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)پاکستان اسٹیل میں بجلی کا  بریک ڈاون جاری ، دو روز بعد بھی پاکستان اسٹیل میں بجلی بحال نہ ہوسکی۔

ذرائع پاکستان اسٹیل کے مطابق تین سے چار جگہ پر جمپر اور کنڈیکٹر کا ایشو ہوا ہے،  دو روز سےاسٹیل ٹاون اور گلشن حدید فیز ون میں بجلی کی فراہمی معطل ہے،132 کے وی کے بجلی کی فراہمی کے جمپر اور کنڈیکٹر اب تک مرمت نہیں ہوسکےپاکستان اسٹیل کی ٹیم نے کے الیکٹرک کی ٹیم کو بھی متاثرہ جگہ کا دورہ کرایا،گشن حدید فیوز ون اور اسٹیل ٹاون میں دو روز سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔

پاکستان اسٹیل میں کوک اوون پلانٹ کے علاوہ بجلی مکمل بند ہے، کے الیکٹرک کی ٹیم کو بھی جائزہ کرایا گیا ہے،ایک جگہ پر نہیں 3 سے 4 جگہ مسئلہ ہوا ہےامید ہے شام تک مرمتی کام مکمل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:جعلی ویزے پر یورپ جانے کی کوشش،عدالت نے بڑی سزا سنادی