عراق قطر کو شکست دیکر گلف کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Jan 18, 2023 | 12:58:PM
عراق قطر کو شکست دیکر گلف کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: 3 بارگلف کپ چیمپئن رہنے والی عراق کی ٹیم کا فائنل جمعرات کو عمان سے ہوگا
سورس: عراقی فٹبال فیڈریشن ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عراق میں کھیلے جانے والے گلف کپ کے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم نے قطر کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

بصرہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فاتح ٹیم نے حریف کے خلاف 1-2 گول سے کامیابی سمیٹی۔

عراق کیلئے ابراہیم بیش نے 19 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے 10 منٹ بعد قطر نے امرو سورگ کے ذریعے گول کرکے برابر کردیا۔

ایمن حسین نے وقفہ سے 2 منٹ قبل عراق کیلئے دوسرا گول کرکے میچ میں برتری حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

3 بارگلف کپ چیمپئن رہنے والی عراق کی ٹیم کا فائنل جمعرات کو عمان سے ہوگا۔