برڈ فلو پھیل گیا۔۔۔ درجنوں پولٹری فارم بند

Jan 18, 2022 | 17:19:PM
وزارت زراعت۔برڈ فلو۔وائرس۔پولٹری فارم
کیپشن: پولٹری فارم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں برڈ فلو کی وبا پھیل گئی تھی تاہم اس پر قابو پالیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزارت زراعت کے بیان میں کہا گیا کہ برڈ فلوسے تقریبا 20 پولٹری فارمز کو بہت متاثر ہوئے ہیں جب کہ درجنوں کو سیل کیا گیا ہے۔
 وزارت زراعت کی طرف سے کی جانے والی اہم کوششیں صفائی، نس بندی اور نگرانی کے آپریشنز ہیں اور یہ سرگرمی تقریبا ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔وزارت زراعت نے عندیہ دیا کہ ہر سال برڈ فلو وائرس کا پتہ چلتا ہے لیکن اس سال فلو غیر معمولی طور پر پھیل گیا ہے اور یہ اس قسم کا ہے (H5N1) جو انسانی صحت کے لیے خطرہ ہے۔برڈ فلو پھیلنے کی وجہ سے وزارت زراعت عملی سبق حاصل کرنے کے لئے گہرائی سے تحقیقات کرے گی اور اسرائیلی ایمرجنسی اتھارٹی بھی ایک طویل تحقیقات کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔این سی او سی اجلاس۔۔تعلیمی اداروں کے حوالے سےاہم خبر سامنے آ گئی