حکومت کا جانا مہینوں اور ہفتوں کی نہیں چند دنوں کی بات ہے:مریم نواز

Jan 18, 2022 | 15:09:PM
مریم نواز، حکومت جانا ، دنوں ک یبات
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ حکومت کا جانا مہینوں اور ہفتوں کی نہیں چند دنوں کی بات لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی نااہلی کابوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔۔اب ہم سڑکوں پر نکلیں گے ۔۔۔بلاول بھٹو
تفصیلات کے مطابق میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ آزمائشوں کے وجود نہیں ٹوٹی چار لیگی ارکان کی ڈیل کی افواہیں مت پھیلائیں، ڈیل کی باتیں کرنے والے حربے اچھی طرح جانتے ہیں۔ آزمائشوں کے باوجود ن لیگ ڈٹی رہی ایک بھی لیگی ایم پی اے اور ایم این اے نہیں ٹوٹا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب یہ حکومت ایک دن بھی برداشت نہیں کرسکتا۔جتنی جلدی اس حکومت سے نجات ملے اتنا ہی ہمارے ملک کا فائدہ ہے ۔ انہوں نے کہ مریم نواز نے کہا کہ جب سے عدالت نے ثبوت مانگے نیب بہانے کر رہی ہے، حیران ہوں یہ وہی نیب ہے جس نے روزانہ سماعت کی درخواست دی تھی۔نیب کے پراسیکیوٹر کا کورونا بہت لمبا ہوگیا ۔نیب پراسیکیوٹر نے ایک مرتبہ پھر التوا مانگاہے ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اس حکومت کی کارکردگی ہے ہی نہیں بے روزگاری مہنگائی بے حسی اپنے عروج پر ہے، پی ٹی آئی کے اپنے ایم این ایز وزیراعظم کو منہ پر سنا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے ایم این ایز تسلیم کرچکے کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ وزیرداخلہ لانگ مارچ کے بجائے مری واقعے پر جواب دیںآپ کی بے حسی کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا ہے آپکی وجہ سے کئی خاندان تباہ ہوئے ہیں۔ جب بھی عوام پر قیامت ٹوٹی انہوں نے ذمہ دار عوام کو ٹھہرایا۔ان کا کہناتھا کہ میاں صاحب جلد وطن واپس آئینگے ۔واپسی کے وقت کا تعین جماعت کریگی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ۔۔۔ مزید 10افراد جاں بحق