حکومت کی نااہلی کابوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔۔اب ہم سڑکوں پر نکلیں گے ۔۔۔بلاول بھٹو

Jan 18, 2022 | 14:33:PM
بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کابوجھ عوام اٹھا رہے ہیں اب تاریخی غربت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ۔۔۔ مزید 10افراد جاں بحق
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے منی بجٹ کو زبردستی پاس کروایاپیپلزپارٹی اور اپوزیشن نے ہاوس کے اندر اور باہربھر پور احتجاج کیا ۔ بجٹ پاس کرتے وقت ٹیکس ختم کرنے کے وعدے کیے گئے تھے مگر بعد میں مکر گئے ۔ان کا کہناتھا کہ سولر پینل سمیت دیگر اشیا پر بجٹ واپس نہیں لیا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اب ہم حکومت کیخلاف سڑکوںپر نکلیں گے ۔27 فروری کو کراچی سے حکومت کے خلاف نکلیں گے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں غیر جمہوری کام نہیں کریں گے ہماری کوشش ہوگی جمہوری طریقے سے حکومت کو نکالا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں انقلاب کیسے آئیگا؟ سینئر سیاستدان چودھری شجاعت نے بڑی پیشگوئی کردی