ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ۔۔۔ مزید 10افراد جاں بحق 

Jan 18, 2022 | 08:48:AM
کورونا وائرس ، تیز
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھرمیں کوروناوائرس تیزی سے پھیلنے لگا ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح نو فیصد سے زیادہ ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی طرف سے کورونا کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کردیئے گئے ۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس سے دس افراد جان کی بازی ہار گئے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 53,253ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5,034افراد کا کورونا مثبت آیا۔کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.45فیصد ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 1,125کورونا کے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 46مریضوں کی حالت تاحال تشویشنا ک ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم پھر گرائے جانے کا امکان