ایکنک کی تشکیل نو،حفیظ شیخ چیئر مین مقرر،رزاق دائود فارغ

Jan 18, 2021 | 21:55:PM
ایکنک کی تشکیل نو،حفیظ شیخ چیئر مین مقرر،رزاق دائود فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی، وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ایکنک کے چیئرمین مقرر ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے ڈاکٹر مشیر تجارت رزاق داﺅد اور مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کو ایکنک کے ممبر کے عہدے سے ہٹا دیا۔۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر ،وزیراقتصادی امور خسروبختیار  کو ایکنک میں رکنیت دیدی گئی۔
 وفاقی وزیرصنعت و پیداوار حماد اظہر ، وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت ، سندھ سے نثار احمد کھوڑو ، وزیرخزانہ کے پی کے تیمور سلیم خان جھگڑا بھی ایکنک کے رکن ہونگے۔ وزیرمواصلات اینڈ ورکس بلوچستان نواب زادہ طارق مگسی کو بھی ایکنک  میں شامل کر لیا گیا۔