پی ڈی ایم احتجا ج میں مدرسوں کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گاشیخ رشید

Jan 18, 2021 | 17:57:PM
پی ڈی ایم احتجا ج میں مدرسوں کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گاشیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفا قی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس آپ کے گلے پڑے گا۔پہلی مرتبہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت دی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مدرسوں کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا۔جن مدرسوں سے بچے لائے گئے ان مدرسوں کیخلاف بھی ایکشن ہو گا ۔ خواہش ہے ہر پارٹی کا کارکن اور لیڈر محفوظ ہو ۔ براڈشیٹ کا ایک ایک صفحہ پبلک ہو گا۔ براڈ شیٹ اپوزیشن کو لے ڈوبے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم احتجاج کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دیا جائے۔کوئی کنٹینر یا رکاوٹ راستے میں نہیں رکھی جائے گی۔ براڈ شیٹ پانامہ کا پارٹ ٹو ہے ۔ مولانا فضل الرحمن کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ پھنس جائیں گے ۔ مولانا فضل الرحمن کو سب اکیلا چھوڑ جائیں گے ۔ مدارس کے اساتذہ بے شک احتجاج میں آئیں۔