اپوزیشن کی پوزیشن صفر ، گھٹیا سیاست نہیں چلے گی، بزدار 

Jan 18, 2021 | 14:43:PM
 اپوزیشن کی پوزیشن صفر ، گھٹیا سیاست نہیں چلے گی، بزدار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی۔ عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر رہی۔اپوزیشن کی جانب سے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست نہیں چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر اپوزیشن نے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔ اپوزیشن واویلا مچاتی رہی اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ عوام دو چہروں والے ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، وقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بر وقت فیصلے کئے۔